احسن رمضان اور شیخ مدثر فائنل میں پہنچ گئے

انڈر۔21 جونیئر نیشنل اسنوکر: احسن رمضان اور شیخ مدثر فائنل میں پہنچ گئے

احسن رمضان اور شیخ مدثر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈر21 جونیئر نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

بیسٹ آف11 فریمز پر مشتمل فائنل پیر کو کھیلا جائے گا، جس کے بعد تقریب تقسیم انعامات ہوگی۔

پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام لاہور کے پی ایس بی اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں آل پنجاب بیسٹ آف 9 فریمز پر مشتمل سیمی فائنلز میں احسن رمضان نے زبیر طاہر کو 5-3 سے شکست دی جس میں 116 کا شاندار بریک بھی شامل تھا۔ یہ اب تک کا ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا بریک ہے۔

دوسرے سیمی فائنل میں شیخ مدثر نے محمد شہزاد کے خلاف 5-3 فریمز کی کامیابی حاصل کی۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے