ارشد-نیرج تنازع، سابق بھارتی کرکٹر بھی اپنے میڈیا پر برس پڑے

ارشد-نیرج تنازع، سابق بھارتی کرکٹر بھی اپنے میڈیا پر برس پڑے

ارشد ندیم کے خلاف بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کے خلاف سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف  بھی بول پڑے۔

 سابق بھارتی بیٹسمین محمد کیف  نے نیرج چوپڑا کی حمایت میں سامنے آئے ، نیرج نے  نفرت پھیلانے والوں سے اپیل کی تھی کہ وہ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے بارے میں اپنے بیان کو غلط رنگ دینا بند کریں۔

محمد کیف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میدان میں حریف کس قومیت سے تعلق رکھتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ’نفرت کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے کھیلوں کا استعمال  کرنے والوں کی نشاندہی کرنے پر میں نیرج چوپڑا آپ کا شکرگزار ہوں۔‘

سابق کرکٹر نے کہا کہ میدان میں حریف دوست بھی ہوسکتا ہے ، اس کی قومیت سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ کھیل متحد کرتے ہیں ، تقسیم نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ٹوکیو اولمپکس کے بھارتی گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا نفرت انگیز بھارتی میڈیا پر برس پڑے تھے اور ارشد ندیم کا ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کا جیویلن (نیزہ) اپنے پاس رکھنے کی خبروں کو بےبنیاد قرار دیا تھا۔

اس سے قبل  بھارتی ریسلر بجرنگ پونیا نے بھی بھارتی میڈیا پر کڑی تنقید کی تھی، بھارتی ریسلر بجرنگ پونیا نے کہا تھا کہ ارشد ندیم پر نیرج چوپڑا کی بات کا بتنگڑ بنادیا گیا۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے