افغانستان سے انخلاء پرIMF کا پاکستان سے اظہارِ تشکر

بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے افغانستان سے انخلاء سے متعلق پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کو مینیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے بھیجے گئے خط میں کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں افغانستان سے آئی ایم ایف کے عملے اور ان کے خاندانوں کے بحفاظت انخلاء پر شکر گزار ہوں۔

انہوں نے اپنے خط میں کہا ہے کہ پاکستان کے وزیرِ خارجہ، وزیرِ خزانہ، وزیرِ دفاع اور گورنر اسٹیٹ بینک کے کردار کو بھی سراہتے ہیں۔

مینیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف نے مزید کہا ہے کہ مشکل وقت میں انخلاء کے لیے پاکستان کی اعلیٰ سطح پر کوششیں کلیدی اہمیت رکھتی ہیں۔

کرسٹیلینا جارجیوا نے وزیرِ اعظم عمران خان اورپاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان اور فنڈ کے درمیان پارٹنر شپ پر مشکور ہیں اور اس تعاون کے تسلسل کے متمنی ہیں۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے