افغانستان کی موجودہ صورتحال پر راشد خان بھی بول اٹھے

افغانستان کی موجودہ صورتحال پر راشد خان بھی بول اٹھے

پڑوسی ملک افغانستان کی صورتحال پر عالمی شہرت یافتہ افغان کرکٹر راشد خان بھی بول اٹھے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں راشد خان نے کہا کہ میرے عزیز عالمی رہنماؤں، میرے وطن میں افراتفری پھیلی ہوئی ہے۔ بچوں اور خواتین سمیت ہزاروں معصوم لوگ ہر روز شہید کیے جارہے ہیں۔

راشد خان نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ہمارے گھر اور جائیدادیں تباہ ہورہی ہیں، ہزاروں خاندان بےگھر ہوگئے ہیں۔

افغان کرکٹر نے عالمی رہنماؤں سے اپیل کی کہ ہمیں افراتفری کی حالت میں نہ چھوڑیں۔

راشد خان نے لکھا کہ افغانستان میں قتل و غارت اور تباہی بند کی جائے، ہم امن چاہتے ہیں۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے