امام مہدی کی امامت کا زمانہ اور فرمان معصومین

امام مہدی کی امامت کا زمانہ اور فرمان معصومین

غیبت

        حضرت امام مہدی کی امامت کا زمانہ اب تک دو غیبتوں میں تقسیم رہا ۔ ایک زمانہ ” غیبت صغرا “ اور ایک”غیبت کبریٰ“ اس کی بھی خبر معصومیںن کی زبان پر پہلے آچکی تھی جیسے پیغمبر خدا (ص) کا ارشاد ؛” اس کے لیے ایک غیبت ہوگی جس میں بہت سی جماعتیں گمراہ پھرتی رہیں گی،اور اس کی غیبت کے زمانہ میں اس کے اعتقاد پر برقرار رہنے والے ، گوگرد سرخ سے زیادہ نایاب ہوں گے۔ حضرت علی بن ابی طالب کا ارشاد ہے قائم آل محمد کے لیے ایک طولانی غیبت ہو گی ، میری آنکھوں کے سامنے پھر رہے ہیں ۔ جس طرح جانور چارہ گاہ کی تلاش میں سرگرداں پھرتے ہیں۔

            دوسری حدیث میں اس کا ظہور ایک ایسی غیبت اور حیرانی کے بعد ہوگا جس میں اپنے دین پر صرف بااخلاص اصحاب یقین ہی قائم رہ سکیں گے ۔ امام حسین کا قول مبارک ہے کہ ”اللہ اس کی عمر کو اس کی غیبت کی حالت میں طولانی کرے گا ، امام حسین کا ارشاد مبارک ہے کہ اس کی غیبت اتنی طولانی ہوگی کہ بہت سے گمراہ ہو جائیں گے۔

                              ایک اور حدیث میں صاحب الامر  کے لیے ایک غیبت ہونے والی ہے ۔ اس وقت ہر شخص کو لازم ہے کہ تقوی اختیار کرے اور اپنے دین پر مضبوطی سے قائم رہے ۔ امام موسیٰ کاظم فرماتے ہیں اس کی صورت لوگوں کی نگاہوں سے غائب ہوگی مگر اس کی یاداہل ایمان کے دلوں سے غائب نہ ہوگی ، وہ ہمارے سلسلے کا بارہواں ہو گا ۔ 

               امام رضا اس کی غیبت کے زمانے میں اس کا انتظار رہے گا ۔ امام محمد تقی نے فرمایا مہدی وہ ہے جس کی غیبت کے زمانے میں اس کا انتظار اور ظہور کے وقت اس کی اطاعت لازم ہوگی۔ امام علی نقی صاحب الامر وہ ہوگا جس کے متعلق بہت سے لوگ کہتے ہوں گے ، وہ ابھی پیدا ہی نہیں ہوا ۔ امام حسن عسکری ۔ امام حسن عسکری ۔ میرے فرزند کی غیبت ایسی ہو گی کہ سوائے ان لوگوں کے جنھیں اللہ محفوظ رکھے گا سب شک و شبہ میں مبتلا ہو جائیں گے۔ اسی کے ساتھ امام محمد باقر نے بھی یہ بتادیا تھا کہ قائم آل محمد کے لیے دو غیبتیں ہیں ۔ ایک بہت طولانی اور ایک اس کی نسبت مختصر ۔ امام جعفر صادق نے فرمایا کہ ایک دوسرے کی بہ نسبت طولانی ہوگی ۔ ان ہی احادیث کے پہلے سے موجود ہو نے کا نتیجہ تھا کہ امام حسن عسکری کے بعد ان اصحاب اور مومنین مخلصین کسی شک و شبہ میں مبتلا نہیں ہوئے اور انھوں نے کسی حاضر الوقت مدعی امامت کو تسلیم کرنے کے بجائے اس امام غائب کے تصور کے سامنے سر تصدیق خم کردئے

Summary
امام مہدی کی امامت کا زمانہ اور فرمان معصومین
Article Name
امام مہدی کی امامت کا زمانہ اور فرمان معصومین
Description
حضرت امام مہدی کی امامت کا زمانہ اب تک دو غیبتوں میں تقسیم رہا ۔ ایک زمانہ ” غیبت صغرا “ اور ایک”غیبت کبریٰ“ اس کی بھی خبر معصومیںن
Author
Publisher Name
Jaun News
Publisher Logo

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے