امریکی جمناسٹ سیمون بائلز ٹوکیو اولمپکس میں فلور فائنل سے دستبردار

امریکی جمناسٹ سیمون بائلز ٹوکیو اولمپکس میں فلور فائنل سے دستبردار ہو گئیں۔

اس حوالے سے برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ بائلز منگل کو بیم فائنل میں حصہ لیں گی یا نہیں؟ اس حوالے سے فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 4 بار کی اولمپک چیمپئن سیمون بائلز ذہنی صحت پر توجہ دینا چاہتی ہیں۔

سیمون پہلے ہی خواتین ٹیم کے فائنل اور انفرادی آل راؤنڈ فائنل سے دستبردار ہو چکی تھی۔

دوسری جانب یو ایس اے جمناسٹکس فیڈریشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’سیمون، ہم سب آپ کے پیچھے ہیں۔‘



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے