انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ سیریز میں گولڈ میڈل جیت لیا

انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ سیریز میں گولڈ میڈل جیت لیا

پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ سیریز جیت کر گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔

پاکستانی پہلوان نے فائنل میں یوکرائن کے پہلوان یکوشک کو 0-3 سے شکست دی۔

اس سے قبل سیمی فائنل میں انعام بٹ نے رومانیہ کے پہلوان کو بھی 0-3 سے شکست دی تھی جبکہ کوارٹر فائنل میں ترکی کے ریسلر کو ہرایا تھا۔

انعام بٹ کے والد کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے نے چوتھی بار گولڈ میڈل حاصل کیا ہے، بیٹے نے پاکستان کا نام روشن کیا جس پر فخر ہے۔

وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے گولڈ میڈل جیتنے پر ریسلر انعام بٹ کو مبارکباد دی ہے۔

فہمیدہ مرزا کا کہنا ہے کہ پیرالمپکس میں حیدر علی اور ورلڈبیچ ریسلنگ میں انعام بٹ کا چیمپئن بننا خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ یونان کے ویزے کے لیے انعام بٹ سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے