انگلش بورڈ کے دورہ پاکستان سے انکار کے بعد کیا مائیکل وان نے یوٹرن لے لیا؟

انگلش بورڈ کے دورہ پاکستان سے انکار کے بعد کیا مائیکل وان نے یوٹرن لے لیا؟

کیا سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے موقع کی نزاکت دیکھتے ہوئے یوٹرن لے لیا؟

گزشتہ روز اپنے بیان میں مائیکل وان نے انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کو پاکستان سے سیریز منسوخ نہ کرنے کی تجویز دی تھی۔

آج سابق انگلش کپتان نے کہا کہ انگلینڈ کا دورہ پاکستان ختم کرنا ناگزیر ہوگیا تھا، سیکیورٹی ایشوز کے باعث دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا جواز سمجھ میں آتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حیران ہوں کیا پاکستان اور انگلینڈ کی سریز یو اے ای میں نہیں ہوسکتی تھی؟

سابق انگلش کپتان نے کہا کہ پر امید ہوں کہ حالات تبدیل ہوں گے اور ٹیمیں جلد پاکستان کا دورہ کریں گی۔

مائیکل وان نے گزشتہ روز کہا تھا کہ انگلینڈ کے لیے پاکستان سے میچز یو اے ای منتقل کرنا سمجھدارانہ فیصلہ ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ انگلش ٹیم کے لیے اگر پاکستان کا سفر کرنا غیر محفوظ ہے تو میچز منسوخ کرنے کے بجائے شفٹ کیے جانے چاہئیں۔

سابق انگلش ٹیم کے کپتان نے امید ظاہر کی تھی کہ مردوں اور خواتین ٹیموں کے میچز منسوخ کرنے کے بجائے کھیلے جاسکتے ہیں۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے