انگلش فٹبال لیجنڈ مائیکل اوین کا جلد پاکستان آنے کا اعلان

انگلش فٹبال لیجنڈ مائیکل اوین کا جلد پاکستان آنے کا اعلان

پاکستان میں فٹ بالرز کےلیے بڑی خبر سامنے آگئی، انگلش لیجنڈ مائیکل اوین جلد پاکستان آئیں گے۔

پاکستان فٹ بال لیگ نے مائیکل اوین کو ایمبسیڈر مقرر کردیا ہے۔

کراچی میں جیو نیوز سے گفتگو میں انگلش فٹبال لیجنڈ نے کہا کہ 22 کروڑ کی آبادی والے پاکستان میں فٹ بال کیلئے بہت کچھ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد پاکستان آرہا ہوں، یہاں پہنچ کر لیگ کے ذریعے فٹ بال کو سپورٹ کروں گا۔

مائیکل اوین نے یہ بھی کہا کہ پروفیشنل فٹبال لیگ کا انعقاد درست سمت میں ایک قدم ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ پاکستان 10 سال میں ورلڈ چیمپئن بن جائے گا لیکن بہت کچھ بہتر ہوسکتا ہے۔

انگلش فٹ بال لیجنڈ نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بڑی فالوونگ ہے مگر فٹ بال فینز بھی کم نہیں ہوں گے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے