آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ موجودہ پروگرام جاری رکھے گا، جیری رائس

جنگ نیوز

ڈائریکٹرکمیونیکیشن بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ موجودہ پروگرام جاری رکھے گا۔

آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن جیری رائس نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ پروگرام کا چھٹا جائزہ حالیہ دنوں ہی اختتام پذیر ہوا ہے، موجودہ پروگرام کے تحت پاکستان کو 2 ارب ڈالر فراہم کرچکے ہیں۔

جیری رائس نے کہا ہے کہ پاکستان پر قرضوں کے دباؤ کو کم کرنے میں مدد کریں گے،  پاکستان کی معاشی ترقی بڑھانے میں معاونت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ کورونا وائرس کے مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، کورونا وائرس میں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھائیں گے۔

جیری رائس کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ مشاورتی عمل جاری رہے گا۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے