ایک کمرے میں محدود رہنا ذہنی طور پر تھکا دیتا ہے، شاداب خان

ایک کمرے میں محدود رہنا ذہنی طور پر تھکا دیتا ہے، شاداب خان

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ ایک کمرے میں محدود رہنا ذہنی طور پر تھکا دیتا ہے، گرم موسم کو بہانہ نہیں بنائیں گے، پروفیشنل کرکٹرز ہیں۔

 جیونیوز سے گفتگو کے دوران  شاداب خان نے کہا کہ ٹیم کامبی نیشن اچھا بنا ہوا ہے، پہلا میچ جیت کر آغاز کرنا چاہتے ہیں۔

شاداب خان نے کہا کہ کافی میچز انجری کی وجہ سے مس کیے، میری بولنگ متاثر ہوئی، کوشش ہے کہ بولنگ فارم بحال کروں، یہاں اسپنرز کا کردار اہم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ  یو اے ای میں ہمشیہ اچھا پرفارم کیا ہے جس سے اعتماد ملے گا،  میں بولنگ آل راؤنڈر تھا اور ہمیشہ بولنگ آل راؤنڈر ہی رہوں گا، انجری کے دوران میری بیٹنگ بہتر ہوئی۔

 شاداب خان نے کہا کہ اسلام آباد کے فینز اتنے زیادہ نہیں لیکن یہ سب سے کامیاب ٹیم ہے، امید ہے ہماری کارکردگی سے اسلام آباد یونائٹیڈ کے فینز بڑھیں گے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے