بابر اعظم کی قرنطینہ سے سیلفی وائرل

بابر اعظم کی قرنطینہ سے سیلفی وائرل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے قرنطینہ سے اپنی نئی سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والے اور مختلف پیغامات کے ذریعے مداحوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے والے کپتان بابر اعظم نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی نئی سیلفی شیئر کی ہے۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی سیلفی میں بابر اعظم بالکنی میں بیٹھے ہیں اور گھر سے باہر کے خوبصورت منظر لطف اندوز ہورہے ہیں جبکہ اُنہوں نے یہ سیلفی قرنطینہ کے دوران لی۔

بابر اعظم نے سیلفی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے خوشی ہوئی کہ قرنطینہ کے دوران مجھے کچھ حسین مناظر دیکھنے کو ملے۔‘

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’قرنطینہ‘ اور ’پی ایس ایل 6‘ کا بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ بابر اعظم پی ایس ایل کے سیزن 6 کے بقیہ میچز کے انعقاد سے قبل اپنا قرنطینہ کا وقت پورا کررہے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز میں شرکت کرنے والے نامور ملکی و غیر ملکی کھلاڑی ایونٹ شروع ہونے کے منتظر اور اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے لیے بے چین ہیں۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے