بجٹ میں متعدد شعبوں کو دی گئی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز

بجٹ میں متعدد شعبوں کو دی گئی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز

بجٹ میں متعدد شعبوں کو دی گئی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز

آئندہ بجٹ میں متعدد شعبوں کو دی گئی 20 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز شامل ہے ۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کو میڈیکل الاؤنس پر انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز ہے۔

اس کے علاوہ کارپوریٹ ایگری کلچرل انکم کے منافع پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز ہے، سبسڈیز کی آمدن پر دی گئی ٹیکس چھوٹ بھی ختم کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سوشل سیکیورٹی اداروں کو دی گئی انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز ہے، مضاربہ آمدن پر دی گئی ٹیکس چھوٹ بھی ختم کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

ایل این جی ٹرمینلز اور آپریٹرز کو انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز بھی شامل کی گئی ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے