تبدیلوں پر نہیں کرکٹ پر دھیان دیں، رمیز راجہ کا ٹیم کو پیغام

تبدیلوں پر نہیں کرکٹ پر دھیان دیں، رمیز راجہ کا ٹیم کو پیغام

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے متوقع چیئرمین رمیز حسن راجہ اور قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں رمیز راجہ نے قومی کرکٹرز کے سامنے مستقبل کا روڈ میپ رکھا اور ٹیم کو باور کروایا کہ پی سی بی کی تبدیلوں پر دھیان نہ دیں، کرکٹ پر فوکس کریں۔

ملاقات کے دوران رمیز راجہ نے کہا کہ ٹیم کو عمدہ کرکٹنگ ماحول دیا جارہا ہے نڈر ہو کر کرکٹ کھیلیں۔

متوقع چیئرمین کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی ورلڈکپ میں اپنا سو فیصد دیں، آنے والی سیریز اہم ہیں۔

انہوں نے ٹیم کے لیے اپنی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کرکٹرز باصلاحیت ہیں، بہت کچھ کرسکتے ہیں۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ خود کو برانڈ بنائیں، کرکٹ پاکستان کا مقبول کھیل ہے، فینز کو آپ سے بہت توقعات ہیں، پرفارم کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی رینکنگ کو پرفارمنس سے بہتر کرنا ہے، رمیز راجہ نے فرداً فرداً تمام کرکٹرز کو ان کے رول کے بارے میں بتایا۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے