تمیم اقبال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے دستبردار

تمیم اقبال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے دستبردار

 بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سینئر کرکٹر تمیم اقبال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے دستبردار ہوگئے۔

تمیم اقبال نے میگا ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان ویڈیو پیغام میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ دیگر کھلاڑی اس موقع کے مستحق ہیں جو باقاعدگی سے کرکٹ ٹیم کے لیے شاندار پرفارمنس دکھا رہے ہیں۔

تمیم اقبال نے واضح کیا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائر نہیں ہو رہے لیکن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اُن کھلاڑیوں کی جگہ لینا ناانصافی ہوگی جو اس وقت بھرپور فارم میں ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اس سال 17 اکتوبر سے شروع ہوگا، ایونٹ یو اے ای اور عمان میں کھیلا جائے گا، فائنل دبئی میں ہوگا ،ایونٹ میں ایکسائیٹنگ اور تھرل سے بھرے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا میچ 24 اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے