ثانیہ مرزا کی بھارت کیلئے مدد کی اپیل

ثانیہ مرزا کی کورونا بحران کےدوران بھارت کی مدد کیلئے اپیل

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا  نے سوشل میڈیا پرکورونا بحران سے نکلنے کے لیے بھارت کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔

ثانیہ مرزا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ’کم لیٹس ہیلپ انڈیا بریتھ ‘ یعنی ’بھارت کو سانس لینے میں مدد دیں‘ کے نام سے ایک مہم کا آغاز کیا ہے۔

ثانیہ نے اس مہم سے متعلق ایک بروشر شئیرکرتے ہوئے لکھا کہ ’آج میں آپ سب لوگو ں سے بھارت کوکورونا بحران سے نکلنے میں مدد کرنے کے لیے اپنے مشن میں شامل ہونے کے لیے کہہ رہی ہوں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’آپ اور میں ا یک ساتھ مل کر ہیمکونٹ فاؤنڈیشن کو عطیہ کرکے کورونا وائرس کا شکار ہونے والے مریضوں کو مفت آکسیجن فراہم کرنے کے لئے عطیات جمع کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔‘

اس مہم سے متعلق شیئر کیےگئے بروشر پر لکھا ہوادیکھا جاسکتا ہے کہ ’اگر آپ فکر مند ہیں کہ آپ گھر میں رہتے ہوئے کس طرح کورونا بحران سے نکلنے کے لیے بھارت کی مدد کرسکتے ہیں۔تو یہاں آپ کواس بارے میں بتایا جا رہا ہے۔‘

بروشر پر عطیات دینے کا طریقہ لکھا ہوا دیکھا جاسکتا ہےکہ’آپ اپنی حیثیت کے مطابق جو کچھ بھی عطیہ دینا چاہتے ہیں ، ہیمکونٹ فاؤنڈیشن کو دے سکتے ہیں جوکہ پورے ملک میں اسپتالوں کو مفت آکسیجن فراہم کررہی ہے۔‘

اس کے علاوہ عطیات دینے کے لیے ہیمکونٹ فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ کا لنک بھی ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرشئیر کیا ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے