جمیکا ٹیسٹ میں پاکستان کی فتح اور سیریز برابر کرنے پر مصباح خوش

جمیکا ٹیسٹ میں پاکستان کی فتح اور سیریز برابر کرنے پر مصباح خوش

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے جمیکا ٹیسٹ میں پاکستان کی فتح اور سیریز برابر کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ٹیسٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے پُرعزم ہونے کا بے مثال مظاہرہ کیا۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جمیکا ٹیسٹ کے آخری روز 109 رنز سے شکست دی، ویسٹ انڈین ٹیم 329 رنز کے تعاقب میں 219 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

 قومی ٹیم کی اس کامیابی پر ہیڈ کوچ مصباح الحق نے خوشی کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں اُن کا کہنا تھا کہ پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے دوسرے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ دوسرے ٹیسٹ کا آغاز بھی مایوس کن تھا لیکن کرکٹرز پُرعزم دکھائی دیے جس کے سبب نتیجہ پاکستانی ٹیم کے حق میں ہوا۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے