حسن علی کے فیملی اور دوستوں کیساتھ سیرسپاٹے

حسن علی کے فیملی اور دوستوں کیساتھ سیرسپاٹے

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی آج کل پاکستان میں موجود اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ خوب سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔

حسن علی اور اُن کی اہلیہ کی جانب سے سیرو تفریح اور سیر سپاٹوں کی تصویریں بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہیں جو کہ اُن کے مداحوں میں خوب مقبول ہو رہی ہیں۔

حسن علی نے گزشتہ شام اہلیہ اور کچھ قریبی دوستوں کے ساتھ گزاری جس کی تصویریں اُن کی اہلیہ سامعہ خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں۔

تصویروں میں کرکٹر شاداب خان اور حارث رؤف کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹر حسن علی دورۂ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز مکمل کرنے کے بعد آج کل پاکستان میں موجود ہیں اور اپنی اہلیہ اور بیٹی سمیت اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ خوشگوار وقت گزار رہے ہیں۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے