حکومت نے عوام کے ووٹ اور جیب پر ڈاکا ڈالا ہے، بلاول بھٹو

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے عوام کے ووٹ اور جیب پر ڈاکا ڈالا ہے۔

لودھراں میں دنیا پور بائی پاس پر کارکنوں سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی اگلی حکومت بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جدوجہد تیز کریں، جیت آپ کی ہوگی، پیپلز پارٹی حکومت میں تھی تو ملتان کے عوام کو روزگار ملتا تھا۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ آج ملتان کے عوام لاوارث ہیں، حکومت کی طرف سے کوئی پوچھنے والا نہیں، ہم یہاں کے عوام کے مسائل حل کریں گے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے