دورہ پاکستان کا حتمی فیصلہ دو روز میں ہوگا، انگلش کرکٹ بورڈ

دورہ پاکستان کا حتمی فیصلہ دو روز میں ہوگا، انگلش کرکٹ بورڈ

انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے ترجمان نے انگلش کرکٹ ٹیم کے اگلے ماہ شیڈول دورہ پاکستان پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ ایک سے دو دن میں حتمی فیصلہ کرے گا۔

اپنے بیان میں ترجمان ای سی بی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے دستبرداری سے آگاہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زمینی حقائق سے مکمل آگاہی کے لیے پاکستان میں موجود سیکیورٹی ٹیم سے مکمل رابطے میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے یا نہیں انگلش کرکٹ بورڈ ایک دو دن میں حتمی فیصلہ کرے گا۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے