دوسرا ٹیسٹ جیتنے کیلئے اچھی اور نپی تلی بولنگ کرنی ہوگی، شاہین شاہ

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کاکہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ جیتنے کیلئے ہمیں اچھی اور نپی تلی بولنگ کرنی ہوگی، کوشش ہوگی میزبان کو مکمل آؤٹ کرکے سیریز برابر کریں۔

کنگسٹن میں کھیلے جارہے پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

چوتھے دن کے کھیل کے بعد بات کرتے ہوئے شاہین شاہ نے کہاکہ ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں جلد آؤٹ کرنے میں ہر کھلاڑی نے بھرپور حصہ ڈالا ہے، کل میچ کا آخری مگر اہم دن ہے، ہم سیریز برابر کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیشہ کہتا ہوں بیٹنگ کی طرح بولنگ میں بھی پارٹنرشپ کی ضرورت ہوتی ہے، پہلی اننگز میں محمد عباس، فہیم اشرف اور حسن علی نے عمدہ بولنگ کی،دوسرے اینڈ سے عمدہ بولنگ نے حریف ٹیم پر دباؤ ڈالے رکھا۔

شاہین شاہ کاکہنا تھا کہ کسی بھی میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنا فخر کی بات ہوتی ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں آج اپنی بہترین بولنگ اپنے اہلخانہ کے نام کرتا ہوں۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے