راولاکوٹ نے باغ اسٹالینز کو 5 وکٹ سے ہرا دیا

کشمیر پریمئر لیگ: راولاکوٹ نے باغ اسٹالینز کو 5 وکٹ سے ہرا دیا

کشمیر پریمئر لیگ (کے پی ایل) کے 10ویں میچ میں راولاکوٹ ہاکس نے باغ اسٹالینز کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔

مظفر آباد اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایونٹ کے تمام میچز جیو سوپر پر براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

باغ اسٹالینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 156رنز بنائے۔

عامر یامین 69 اور شان مسعود 20 رنز کے ساتھ باغ اسٹالینز کے نمایاں اسکورر رہے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی خاطر خواہ پرفارمنس نہ دکھا سکا۔

راولاکوٹ ہاکس کے زمان خان نے 4 اوورز میں 18 رنز کے عوض 3 اور آصف آفریدی نے 21 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں راولاکوٹ ہاکس نے 19ویں اوور میں 158 رنز بناکر فتح اپنے نام کرلی۔

کاشف علی نے 54، بسم اللہ خان نے 33 اور صاحبزادہ فرحان نے 28 رنز بنائے۔

باغ اسٹالینز کے عمید آصف اور محمد الیاس نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

راولاکوٹ کے زمان خان کو عمدہ بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے