رمضان میں اسپیشل ATM مانیٹرنگ کے خاطر خواہ نتائج ملے: اسٹیٹ بینک

رمضان میں اسپیشل ATM مانیٹرنگ کے خاطر خواہ نتائج ملے: اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ رمضان میں اسپیشل اے ٹی ایم مانیٹرنگ کے خاطر خواہ نتائج ملے ہیں۔

مرکزی بینک (اسٹیٹ بینک آف پاکستان) کی جانب سے جاری کیئے گئے اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ رمضان اور عید کی چھٹیوں میں اے ٹی ایم کی سروس کی صلاحیت 98 فیصد رہی۔

اعلامیئے کے مطابق رمضان اور عید کی چھٹیوں میں اے ٹی ایم سے 6 کروڑ 32 لاکھ ٹرانزیکشنز کی گئیں، اس دوران 827 ارب روپے اے ٹی ایمز سے نکالے گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق عید کی تعطیلات میں 137 ارب 80 کروڑ روپے اے ٹی ایمز سے نکالے گئے، جبکہ اس دوران اے ٹی ایم سے 1 کروڑ 16 لاکھ ٹرانزیکشنز ہوئیں۔

اعلامیئے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک مانیٹرنگ ٹیم کو اے ٹی ایمز سے متعلق 500 شکایات موصول ہوئیں، عید کی چھٹیوں میں موصول 500 شکایات فوری ازالے کے لیے متعلقہ بینکس کو بھیج دیں۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے