رمیز راجا کرکٹ کو سمجھتے ہیں، دنیائےکرکٹ دیکھی ہے، شاہد آفریدی

رمیز راجا کرکٹ کو سمجھتے ہیں، دنیائےکرکٹ دیکھی ہے، شاہد آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ رمیز راجا کرکٹ کو سمجھتے ہیں، دنیائے کرکٹ دیکھی ہے، تجربہ کار ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ تبدیلی ضروری تھی جو کہ اب ہوگئی ہے، مستقبل میں رمیز بھائی کے فیصلوں کو دیکھنا ہوگا۔

بوم بوم آفریدی نے کہا کہ پی سی بی میں میرٹ پر لوگوں کو آگے لائیں، حفیظ اور شعیب ملک کی ضرورت ہے، دونوں کو چانس ملنا چاہیے، اتنے بڑے عہدے پر ذاتی معاملات کو نہیں دیکھنا چاہیے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ حالیہ عرصےکے دوران کئی نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا، نوجوان کھلاڑی پرفارم نہیں کرسکے۔

سابق کپتان نے کہا کہ شعیب ملک کی خدمات ہیں، اس کی پاکستان کرکٹ کو ضرورت ہے، محمدحفیظ اور شعیب ملک کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ کا مستقبل ہے، وہ بہترین کھلاڑی ہے، شاہین شاہ آفریدی کو احتیاط کے ساتھ استعمال کرنا ہوگا۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے