سارو گنگولی نے اپنی زندگی پر مبنی فلم کی تصدیق کردی

سارو گنگولی نے اپنی زندگی پر مبنی فلم کی تصدیق کردی

بھارت کے سابق کپتان اور سینئر کرکٹر سارو گنگولی نے کہا ہے کہ ان کی زندگی کی کہانی پر مبنی فلم معروف ہدایت کار اور پروڈیوسر لوو رانجن بنارہے ہیں۔

جمعرات کو ٹوئٹر پر انہوں نے اس کی تصدیق پر مبنی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ میری زندگی ہے۔ کرکٹ نے مجھے اعتماد اور صلاحیت دی جس کی وجہ سے میں سر اٹھا کر آگے بڑھتا ہوں اور یہ کھیل مجھے بہت ہی عزیز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوو فلمز (ڈائریکٹر لوو رانجن کی کمپنی کا نام) کی میری زندگی پر مبنی اس پروڈکشن نے مجھ میں ایک جوش اور ولولہ پیدا کردیا ہے کیونکہ اس میں میری زندگی کو ایک بڑی اسکرین پر پیش کیا جائے گا۔

سابق بھارتی کپتان کی فلم کے حوالے سے تصدیق کے بعد یہ بات تو طے ہوگئی ہے کہ یہ لوو رانجن فلمز کے بینر تلے بنے گی، لیکن اب تک فلم کے دوسرے اہم معاملات سامنے نہیں آئے ہیں۔ جبکہ اسٹار کاسٹ کا بھی اعلان ہونا باقی ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے