سرفراز سمیت 13 میں سے مزید 6 افراد کے ویزے جاری

پی اسی ایل 6: سرفراز سمیت 13 میں سے مزید 6 کے ویزے جاری

پی ایس ایل 6 میں شرکت کے لیے پاکستان میں موجود 13 میں سے مزید 6 افراد کے ویزے جاری کردیئے گئے، جن میں کرکٹر سرفراز احمد، ذیشان اشرف اور زید عالم شامل ہیں۔

 6 میں سے 2 افراد کا تعلق کراچی جبکہ 4 کا لاہور سے ہے،  لاہور سے تعلق رکھنے والے چاروں افراد پہلے کراچی روانہ ہوں گے۔

لاہور کے 4 افراد کراچی میں موجود 2 افراد کے ساتھ  یو اے ای کے لیے پرواز کریں گے۔

پاکستان میں موجود 7 افراد کے ویزے تاحال جاری نہیں ہوئے، 7 افراد میں کرکٹر عمر امین، آصف آفریدی اور محمد عمران بھی شامل ہیں۔

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے