سری لنکا کے 3 کرکٹرز کی اپیل مسترد

سری لنکا کے 3 کرکٹرز کی اپیل مسترد

سری لنکا کرکٹ نے دورۂ انگلینڈ میں بائیو سیکور ببل کی خلاف ورزی پر پابندی کے شکار تین کرکٹرز کی اپیل مسترد کر دی۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق کوشال مینڈس، دنشکا گونے تیلکے، نیروشن ڈکویلا نے دورۂ انگلینڈ میں بائیو سیکور ببل کی خلاف ورزی پر عائد پابندی کے خلاف اپیل کی تھی۔

ذرائع کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے بغیر سماعت کے اپیل مسترد کر دی۔

واضح رہے کہ تینوں کرکٹرز کو انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کیلئے ایک سال اور ڈومیسٹک کیلئے چھ ماہ کی پابندی کا سامنا ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے