سوشل میڈیا پر پکڑے جانے پر ویرات کوہلی نے پینترا بدل لیا

جنگ نیوز

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے کھانے سے متعلق سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ سے بچنے کے لیے پینترا بدل لیا۔ 

ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پر سوالات و جوابات کے سیشن کے دوران اپنی غذا کے بارے میں کہا کہ وہ سبزیاں، انڈے، کافی اور ڈوسا کھانا پسند کرتے ہیں۔ 

انڈے کے بارے میں جواب دینے پر سوشل میڈیا صارفین نے انھیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ 

صارفین نے انھیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے یہ دعویٰ کرتے تھے کہ وہ جانوروں کی کوئی بھی چیز نہیں کھاتے اور مکمل ویجن ہیں۔ 

تاہم اس تنقید کا جواب ویرات کوہلی نے یوں دیا کہ انھوں نے کبھی دعویٰ ہی نہیں کیا تھا کہ وہ ویجن ہیں، لیکن وہ ایک ویجٹیرین ضرور ہیں۔ 

خیال رہے کہ ویرات کوہلی نے ایک مرتبہ یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ جانوروں کی کوئی چیز نہیں کھایا کرتے، اور چونکہ ان کی اہلیہ انوشکا شرما بھی ویجن ہیں، اس لیے انھوں نے بھی اپنی ڈائٹ تبدیل کرلی۔ 



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے