شاہد آفریدی کا پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ

شاہد آفریدی کا پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ

سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے بھی ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاید آئندہ پی ایس ایل میرا آخری پی ایس ایل ہو۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس میں انہوں نے کرکٹ سے متعلق مختلف مسائل پر بھی بات چیت کی۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کسی بھی سسٹم کو تبدیل کرنا ہے تو صرف چہرے تبدیل نہ ہوں، تبدیلی کا نعرہ گراس روٹ لیول سے ہونا چاہیے۔

آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ میں اب تک اگر کرکٹ کھیل رہا ہوں تو اپنے مداحوں کی وجہ سے کھیل رہا ہوں۔

سابق کپتان نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے بائیو سیکیور ببل کی وجہ سے کرکٹ کھیلنا بند کردی ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ پلیئرز کے لیے بائیو سیکیور ببل بہت مشکل ہوجاتا ہے، شاید اگلا پی ایس ایل میرا آخری پی ایس ایل ہو۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری خواہش ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے آخری سیزن کھیلوں۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے