شاہد آفریدی عمران خان کی باتوں سے تنگ آگئے

شاہد آفریدی کا وزیر اعظم کو نیا مشورہ اور اپیل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، لالا کے لقب سے مشہور شاہد خان آفریدی کی جانب سے  وزیر اعظم عمران خان کو نیا مشورہ اور اُن سے نئی اپیل کی گئی ہے۔

شاہد آفریدی کی جانب سے دیئے گئے ایک نئے انٹرویو سے ایک مختصر سا کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں اُنہیں  عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

شاہد آفریدی کا  کہنا تھا کہ ’جب عمران خان نے  تحریک انصاف  کا آغاز کیا تھا، عوام اُن کی بہت سنتے تھے، اُن کی ایک آواز پر پوری قوم کھڑی ہو جایا کرتی تھی، اب عمران بھائی اپنے فیصلوں کی صفائیاں بہت دیتے ہیں۔‘

انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’عمران بھائی نواز شریف اور زرداری صاحب کو چھوڑ دیں، ڈھائی تین سال سے اُن کے پیچھے ہی پڑے ہوئے ہیں، جہاں جاتے ہیں صرف اُن ہی کی بات کرتے ہیں۔‘

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ’پچھلی حکومتوں کو چھوڑ دیں انہوں نے کیا کیا ہے، آپ یہ بتائیں آپ کیا کر رہے ہیں، اللّٰہ نے آپ کو موقع دیا ہے آپ وہ سب کر کے دکھائیں جس کے لیے عوام نے آپ کو ووٹ دیا تھا، ہم سب نے 2013ء اور 2018ء میں ووٹ دیا ہے آپ کے نظریئے کے لیے۔‘

شاہد آفریدی نے اپیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’پہلے پرانے پاکستان کو  ٹھیک کر لیں، پتہ نہیں اللّٰہ نے کتنی زندگی دی ہے، نیا پاکستان بھی ہم دکھ لیں گے، اپوزیشن کا بھی پاکستان ہے۔‘



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے