شاہنواز دھانی نے ٹیم اسکواڈ کے ساتھ سالگرہ منائی

شاہنواز دھانی نے ٹیم اسکواڈ کے ساتھ سالگرہ منائی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ اور کھلاڑیوں نے فاسٹ بالر شاہنواز دھانی کی سالگرہ بھرپور طریقے اور خوب ہنسی مذاق کرتے ہوئے منائی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے 23 سالہ شاہنواز دھانی کی سالگرہ منانے کی ویڈیو جاری کردی گئی۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستان اسکواڈ میں شامل شاہنواز دھانی کے ساتھ کپتان بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں نے خوب ہنسی مذاق کیا اور کیک کاٹتے وقت سب بہت خوش دکھائی دیئے۔

اس موقع پر کھلاڑیوں نے شاہنواز دھانی کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور انکے منہ پر کیک بھی لگایا۔ بعد ازاں کھلاڑیوں نے گروپ فوٹو بھی بنایا۔

سالگرہ میں ٹیم کے کوچ مصباح الحق اور وقار یونس بھی شریک تھے۔

شاہنواز دھانی نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پی سی بی اور تمام لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

علاوہ ازیں ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کارلوس برتھ ویٹ اور دیگر نے بھی شاہنواز دھانی کو سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے