شاہین آفریدی اب شاہد آفریدی کے نمبر کی جرسی پہنیں گے

شاہین آفریدی اب شاہد آفریدی کے نمبر کی جرسی پہنیں گے

شاہد خان آفریدی تو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے ہیں، تاہم اب شاہین آفریدی نے عظیم کرکٹر کی عظمت کو زندہ رکھتے ہوئے ان کے نمبر و نام کی جرسی پہننے کا اعلان کردیا۔

اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے پیغام میں شاہین آفریدی نے بتایا کہ وہ شاہد خان آفریدی کا جرسی نمبر 10 پہن کر اب قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہوئے شاہین آفریدی پہلے ہی ’آفریدی‘ نام والی 10 نمبر کی جرسی پہنا کرتے تھے۔

تاہم انہوں نے سوشل میڈیا پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ "اب سے میں لالا شاہد آفریدی کا 10 نمبر پہن کر پاکستان کی نمائندگی کروں گا۔

انہوں نے لکھا کہ "10 نمبر شرٹ ایمانداری اور پاکستان سے محبت کی پہچان ہے، 10 نمبر شرٹ پہننا میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔”



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے