طیب اسلم کو شکست، پی ایس ایف اسکواش چیمپئن شپ ناصر اقبال کے نام

طیب اسلم کو شکست، پی ایس ایف اسکواش چیمپئن شپ ناصر اقبال کے نام

ناصر اقبال نے حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹاپ سیڈ طیب اسلم کو شکست دے کر پی ایس ایف اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔

اسلام آباد کے اسکواش کمپلکس میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے فائنل میں عالمی نمبر 102 ناصر اقبال نے عالمی نمبر 44 طیب اسلم کو پونے گھنٹے جاری رہنے والے فائنل میں 3-2 سے شکست دی۔

طیب اسلم نے ابتدائی دونوں سیٹ جیت کر اپنی فتح کے امکانات کو روشن کیا لیکن ناصر اقبال نے ناقابل شکست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آخری تین سیٹ جیت کر اپنی کامیابی کو ممکن بنایا۔

فائنل تقریب کے مہمان خصوصی سینئر وائس پریزیڈنٹ پاکستان اسکواش فیڈریشن ایئرمارشل عامر مسعود نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے