عماد وسیم نے شادی کی دوسری سالگرہ کیسے منائی؟

عماد وسیم نے شادی کی دوسری سالگرہ کیسے منائی؟

قومی کرکٹر عماد وسیم نے گزشتہ روز اپنی شادی کی دوسری سالگرہ  منائی۔

عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے سالگرہ کی تقریب کی کچھ تصاویر انسٹاگرام کی زینت بنائیں۔

عماد وسیم نے شادی کی دوسری سالگرہ کیسے منائی؟

شادی کی دوسری سالگرہ کی مناسبت سے کیک پر عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی خوبصورت تصویر لگائی گئی تھی۔

عماد وسیم نے اہلیہ کے ساتھ بیٹی عنایہ کو گود میں اٹھائے شادی کی سالگرہ  کا کیک کاٹا۔

اس سے قبل قومی کرکٹر نے اہلیہ کو  شادی کی سالگرہ کی مبارکباد ایک پیار بھرے پیغام کے ذریعے دی تھی ۔

عماد وسیم کا کہنا تھا کہ ’میری نصف بہتر کو شادی کی دوسری سالگرہ مبارک ہو، آپ کے ساتھ پچھلے دو سال شاندار رہے ہیں مستقبل میں بھی ایسے ہی وقت کی توقع ہے۔‘

یاد رہے کہ اگست2019 میں عماد وسیم پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی ثانیہ اشفاق سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

عماد وسیم کے نکاح کی تقریب اسلام آباد کی فیصل مسجد میں سادگی کے ساتھ انجام پائی تھی جس میں دولہا دلہن کے اہلخانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے