عید پر سب کیلئے خیر کی دعا کرتے ہیں، شعیب ملک

عید پر سب کیلئے خیر کی دعا کرتے ہیں، شعیب ملک

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ زندگی بدل دینے والا ایک اور سال اور اس وبا کے دوران انسانیت کا سفر جاری ہے۔

عید الفطر کے موقع پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اہلیہ ثانیہ مرزا کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے شعیب ملک نے پیغام لکھا کہ اس عید پر ہم سب کی خیر کی دعا کرتے ہیں۔ ﷲ تعالیٰ ہم سب کو رحمت،مغفرت،صحت،امن اور خوشی سے نوازے۔

شعیب ملک نے اپنےتمام مداحوں کو عیدالفطر کی مبارک باد بھی دی۔

دوسری جانب ثانیہ مرزا نے بھی شعیب ملک اور بیٹے کے ہمراہ عید کے لمحات انسٹاگرام پر شیئر کئے جسے انکے مداح خوب پسند کررہے ہیں۔

ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کے ساتھ بہت ہی خوشگوار موڈ میں تصاویر شیئر کرتے ہوئے تمام چاہنے والوں کو عید کی مبارکباد دی۔اس موقع پر ثانیہ مرزا اور انکے بیٹے اذہان نے ایک جیسے کپڑے پہنے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے