قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان دورۂ انگلینڈ سے قبل کیے جانے کا امکان

 

قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان دورۂ انگلینڈ سے قبل کیے جانے کا امکان

‏ قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان دورہ انگلینڈ سے قبل کیا جانے کا امکان ہے، قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس 30 جون کو ختم ہو رہے ہیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے سینٹرل کنٹریکٹس کی مدت یکم جولائی سے شروع ہو گی، سینٹرل کنٹریکٹ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے جس پر مشاورت جاری ہے۔

ہیڈکوچ، چیف سلیکٹر، ڈائریکٹر انٹرنیشنل اور چیف ایگزیکیٹو کے درمیان مشاورت جاری ہے۔

‏ذرائع کا بتانا ہے کہ کئی کرکٹرز کو دوبارہ کنٹریکٹس میں شامل کیا جائے گا، حسن علی اور فہیم اشرف کو کنٹریکٹس کی پیشکش کی جائے گی، حسن علی کو بی کیٹیگری میں شامل کیا جائے گا۔

‏ذرائع کا کہنا ہے کہ  فخرزمان کوبی،حارث روف اورمحمد حسنین کو سی کیٹیگری مل سکتی ہے، اظہرعلی ایک فارمیٹ کی وجہ سے بی میں آسکتے ہیں، محمد حفیظ کو بھی پیشکش ہوگی۔

‏ فواد عالم کی بی کیٹیگری میں ترقی ہوسکتی ہے جبکہ اسد شفیق ، شان مسعود اور حارث سہیل کی تنزلی کا امکان ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے