ماضی میں جو ہوا اب اسے بھولنا چاہتا ہوں، عمر اکمل

ماضی میں جو ہوا اب اسے بھولنا چاہتا ہوں، عمر اکمل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد کرکٹر عمر اکمل نے لاہور میں ہونے والے کلب کرکٹ میچ میں شرکت کی ۔

کرکٹر عمر اکمل نے کہا کہ گراؤنڈ میں واپس آ کر خوشی ہو رہی ہے، ماضی میں جو ہوا اب اسے بھولنا چاہتا ہوں۔

ماڈل ٹاون لاہور میں ایک کلب ٹورنامنٹ کے میچ میں کرکٹ سینٹر کلب کی جانب سے غالب اسپورٹس کے خلاف شرکت کی پابندی کے خاتمے کے بعد عمر اکمل کلب کرکٹ میچ کھیل رہے ہیں۔

عمر اکمل کو پی سی بی نے چار اگست کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی تھی۔

کلب کرکٹ میچ میں شرکت ری ہیب پروگرام کی کڑی ہے، عمر اکمل پہلے کلب کرکٹ میچ میں پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

عمر اکمل کا کہنا ہے کہ کرکٹ گراؤنڈ میں واپس آ کر خوشی ہو رہی ہے ابھی مجھے کلب کرکٹ کی اجازت ملی ہے میں اس میں اچھا کرنا چاہتا ہوں اس کے بعد جب ڈومیسٹک کھیلوں گا تو تب پرفارمنس دیکھ کر سلیکٹرز ہی فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں جو ہوا اب اسے بھولنا چاہتا ہوں میرا فوکس اب صرف کرکٹ پر ہے اور اس میں پرفارم کرنا چاہتا ہوں۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے