محمد حفیظ اپنے ’ہیرو‘ عمران خان سے ملاقات پر خوش

محمد حفیظ اپنے ’ہیرو‘ عمران خان سے ملاقات پر خوش

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے اپنے ’ہیرو‘ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے عمران خان سے ملاقات کی چند تصاویر ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیں اور ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔

محمد حفیظ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اپنے ہیرو عمران خان سے ملاقات متاثر کُن اور شاندار رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم سے عمران خان نے ملاقات میں اپنے تجربات شیئر کیے اور کھلاڑیوں کو ٹپس بھی دیں۔

اس موقع پر وزیراعظم نے  کہا کہ معاملات کو اس نہج پر لے جائیں کہ ہر کوئی پاکستان کے ساتھ کھیلنے کو ترسے۔

عمران خان نے کہا کہ مجھےکئی بارکرکٹ میں پیسےکی پیش کش ہوئی جسے میں نے مسترد کیا ۔

وزیر اعظم نے کھلاڑیوں کو سب سے پہلے اچھا انسان بننے کی نصیحت کی اور ان سے کہا کہ پیسے کے بت کو توڑنا ہے کیوں کہ رزق اللہ دیتا ہے، کرکٹ اپنی ذات کے لیے نہیں بلکہ ملک کے لیے کھیلنی ہے ۔

ٹیم میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو فیلڈنگ میں بہتری کی بہت ضرورت ہے جبکہ وزیراعظم نے بولروں کو ٹپس دیں کہ صرف اسکور نہیں بچانا بلکہ وکٹیں بھی لینی ہیں ۔

عمران خان نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ پریشر میں پریشان ہونے کی بجائے اس سے لطف اندوز ہونا سیکھیں، پوری قوم کی آپ سے امیدیں وابستہ ہیں ۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے