محمد حفیظ ڈینگی بخار میں مبتلا

محمد حفیظ ڈینگی بخار میں مبتلا

چند دنوں قبل گیسٹرو کی وجہ سے بیمار ہونے والے پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ اب ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ نے لاہور پہنچ کر اپنے تمام ٹیسٹ کروائے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ان ٹیسٹس میں محمد حفیظ کو ڈینگی بخار کی بھی تشخیص ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ کے دو روز قبل پلیٹلیٹس خاصے کم بھی ہوئے تھے، اب وہ بہتری کی جانب گامزن ہیں اور ان کے پلیٹلیٹس بھی بہتر ہورہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے گیسٹرو وائرل کی وجہ سے محمد حفیظ فوڈ پوائزنگ کا شکار ہوئے تھے۔

اس کے بعد محمد حفیظ قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے پہلے مرحلے سے دستبردار ہوکر اسلام آباد سے لاہور واپس آگئے تھے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے