میرپور رائلز نے فتح کا مزہ چکھ لیا، اوورسیز کو ایک اور شکست

کے پی ایل: میرپور رائلز نے فتح کا مزہ چکھ لیا، اوورسیز کو ایک اور شکست

کشمیر پریمئر لیگ (کے پی ایل) کے چھٹے میچ میں میرپور رائلز نے اوورسیز واریئرز کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔

آزاد کشمیر کے مظفر آباد اسٹیڈیم پر کھیلی جارہی پہلی کشمیر پریمئر لیگ کے تمام میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

اووسیز واریئرز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 145 رنز کا ہدف اسکور بورڈ پر سجایا۔

واریئر کی طرف کامران غلام 47 اور اعظم خان 32 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے جبکہ میرپور رائلز کے سلمان ارشد نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ہدف کے تعاقب کے لیے میدان میں اتری میرپور رائلز نے 18اعشاریہ 1 اوورز میں 5 وکٹ پر 146 رنز بناکر فتح اپنے نام کرلی۔

میرپور رائلز کی طرف سے مختار احمد 45، شرجیل خان 35 اور کپتان شعیب ملک 36 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے جبکہ اوورسیز واریئر کے محمد موسیٰ نے 3 وکٹ اپنے نام کیں۔

میرپور رائلز کی ایونٹ میں یہ پہلی فتح ہے، اس نے اب تک 3 میچز کھیل لیے ہیں، جن میں 2 میں وہ شکست سے دوچار ہوئی ہے جبکہ اوورسیز واریئر نے ایونٹ میں اپنے دونوں میچز ہارے ہیں۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے