نیرج چوپڑا ارشد ندیم پر بےبنیاد الزام عائد کرنے پر اپنے ہی میڈیا پر برس پڑے

نیرج چوپڑا ارشد ندیم پر بےبنیاد الزام عائد کرنے پر اپنے ہی میڈیا پر برس پڑے

ٹوکیو اولمپکس کے بھارتی گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا نفرت انگیز بھارتی میڈیا پر برس پڑے۔

ارشد ندیم نے ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کا جیولن (نیزہ) اپنے پاس رکھنےکو بےبنیاد قرار دے دیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارشد ندیم نےنیرج چوپڑا کاجیولن رکھنےکا الزام ’مضحکہ خیز‘ قرار دے دیا۔

نیرج چوپڑا  نے کہا کہ ارشد ندیم کے ساتھ جویلین کی بات کو غلط انداز میں پیش کیا گیا، مقابلوں کے وقت سب جویلین ایک ساتھ رکھی ہوتی ہیں ، پرسنل جویلین بھی انتظامیہ کےحوالے ہوتی ہےاور کوئی بھی استعمال کرسکتاہے۔

نیرج چوپڑا نے واضح کیا کہ ارشد ندیم سے جویلین لینے کی بات کو میڈیا نے غلط رنگ دیا۔

انہوں نے بھارتی میڈیا سے اپیل کی کہ وہ ان کی  بات کو اپنے ایجنڈے کا رنگ دے کر پیش مت کریں، ہم سارے جویلین تھروور آپس میں بہت محبت سے رہتے ہیں۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے