نیشنل بینک، واپڈا اور ماڑی پٹرولیم نے اپنے میچز جیت لیے

چیف آف نیول اسٹاف ہاکی: نیشنل بینک، واپڈا اور ماڑی پٹرولیم نے اپنے میچز جیت لیے

تیسرے چیف آف نیول اسٹاف ہاکی ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن نیشنل بینک، واپڈا اور ماڑی پٹرولیم نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ پنجاب، پورٹ قاسم اور ایئرفورس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کراچی کے عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں جاری چیف آف دی نیول اسٹاف ٹورنامنٹ کے تیسرے دن کے پہلے میچ میں ماڑی پٹرولیم نے پورٹ قاسم اتھارٹی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 1-7 سے شکست دیدی۔ ماڑی پٹرولیم کی جانب سے وقار علی اور غضنفر علی نے دو، دو گول اسکور کیے۔

دوسرے میچ میں پاکستان واپڈا نے پاکستان ایئر فورس کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین دو سے شکست دیدی، واپڈا کی جانب سے علیم بلال، توثیق ارشد اور اعجاز احمد نے گول اسکور کیے۔ ایئر فورس کی جانب سے دونوں گول رضوان علی نے پنالٹی کارنر پر اسکور کیے۔

تیسرے میچ میں نیشنل بینک نے پنجاب کی ٹیم کو چار گول سے شکست دی۔ نیشنل بینک کی جانب سے فارورڈ محمد دلبر نے ہیٹ ٹرک بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے