نیشنل بینک اور واپڈا فائنل میں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

دفاعی چیمپین نیشنل بینک اور واپڈا کی ٹیمیں چیف آف نیول سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں، فائنل منگل کو کھیلا جائے گا، چیف آف دی نیول اسٹاف امجد خان نیازی مہمان خصوصی ہوں گے۔

عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں جاری ایونٹ میں پیر کو دونوں سیمی فائنلز کھیلے گئے۔

پہلے سیمی فائنل میں واپڈ نے نیوی کو 0-3 سے شکست دی، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں نیشنل بینک نے ماڑی پٹرولیم کو 0-2 سے زیر کیا۔

ایونٹ میں شامل کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ سال میں چوتھا ٹورنامنٹ کھیل رہے ہیں جس کی خوشی ہے۔

سابق ہاکی کھلاڑی کہتے ہیں کہ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنا فٹنس لیول مزید بڑھانا ہوگا۔

نیشنل بینک اور پاکستان واپڈا کے درمیان کھیلے جانے والے فائنل کے موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف امجد خان نیازی مہمان خصوصی ہوں گے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے