نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی بنگلادیش میں آئسولیشن مکمل

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی بنگلادیش میں آئسولیشن مکمل

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی بنگلادیش میں آئسولیشن مکمل ہوگئی ، کھلاڑی آج سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔

پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لئے نیوزی لینڈ کی ٹیم ان دنوں بنگلا دیش میں موجود ہے، ڈھاکا میں کیوی ٹیم کی تین روزہ آئسولیشن مکمل ہوگئی ہے جس کے بعد کھلاڑیوں نے ایک ساتھ وقت گزارنا شروع کر دیا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آج سہہ پہر میں ہلکا پھلکا ٹریننگ سیشن کرے گی۔

دوسری جانب کوویڈ ٹیسٹ مثبت ہونے کی وجہ سے اسکواڈ سے باہر ہونے والے فن ایلن کی جگہ میٹ ہنری کو طلب کرلیا گیا ہے، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز یکم ستمبر سے شروع ہو گی ۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے