نیوزی لینڈ کو پھر شکست، بنگلادیش کو دو۔صفر کی برتری حاصل

نیوزی لینڈ کو پھر شکست، بنگلادیش کو دو۔صفر کی برتری حاصل

بنگلا دیش نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی مہمان نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کردیا اور 5 میچوں کی سیریز میں 2-0 سے برتری حاصل کرلی۔

ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر 141 رنز بنائے۔

بنگلادیش کی طرف سے محمد نعیم نے 39، محمود اللّٰہ نے 37 اور لٹن داس نے 33 رنز کی اننگز کھیلی۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 5 وکٹ پر 137 رنز بناسکی، یوں بنگلادیش نے میچ 4 رنز سے اپنے نام کرلیا۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے کپتان ٹام لیتھم نے 65 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، تاہم ٹیم کی شکست کے باعث ان کی دلکش اننگز رائیگاں چلی گئی۔

بنگلادیش کی طرف سے مہدی حسن اور شکیب الحسن نے 2، 2 وکٹ اپنے نام کیں۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے