نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست، بنگلادیش میچ اور سیریز کا فاتح

چوتھا ٹی20: نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست، بنگلادیش میچ اور سیریز کا فاتح

بنگلادیشن نے چوتھے ٹی20 میں مہمان نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر میچ اور سیریز اپنے نام کرلی ہے۔

ڈھاکا میں 5 میچوں کی سیریز کے چوتھے ٹی20 میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کافیصلہ کیا۔

تیسری ٹی20 کی فاتح نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن چوتھے میچ میں بھی پہلے دو میچوں کی طرح لڑکھڑا گئی۔

نیوزی لینڈ کے ول ینگ کے 46 اور ٹام لیتھم کے 21 رنز کے علاوہ کوئی کھلاڑی کریز پر زیادہ دیر نہ ٹک سکا، پوری ٹیم 3 گیندوں قبل 93 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

بنگلادیش کے نسیم احمد اور مستفیض الرحمٰن نے مہمان ٹیم کے 4 ، 4 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔

جواب میں بنگلادیش کے کھلاڑی بھی تیزی سے رنز بنانے میں ناکام رہے اور 94 رنز کا ہدف 19 اعشاریہ 1 اوورز میں 4 وکٹ پر حاصل کیا۔

اوپنر محمد نعیم 35 گیندوں پر 29، لٹن داس 6، شکیب الحسن 8، مشفیق الرحیم بغیر کوئی رنز بنائے ہی پویلین لوٹ گئے۔

کپتان محمود اللّٰہ نے 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ اور سیریز کا فاتح بنوادیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچوں کی سیریز میں بنگلادیش کی یہ تیسری فتح ہے، اسے مہمان ٹیم پر فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے تاہم آخری میچ 10ستمبر کو ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے