وزیراعلیٰ بلوچستان ڈائمنڈ جوبلی گولڈکپ فٹبال، سیمی فائنل لائن اپ مکمل

وزیراعلیٰ بلوچستان ڈائمنڈ جوبلی گولڈکپ فٹبال، سیمی فائنل لائن اپ مکمل

کوئٹہ میں جاری دوسرا آل پاکستان وزیراعلیٰ بلوچستان ڈائمنڈ جوبلی گولڈکپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں ہزارہ کمبائنڈ، عبداللّٰہ شاہ غازی، مسلم کلب چمن اور نمسو فٹبال کلب نے اپنے اپنے میچز جیت کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، کوارٹر فائنل مقابلے جیو سوپر پر براہ راست نشر کیے گئے۔

آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں آج کوارٹر فائنل راؤنڈ کے میچز کھیلے گئے، پہلے کوارٹر فائنل میں ہزارہ کمبائنڈ نے فیلکوم کمپنی کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہراکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

دوسرے کوارٹر فائنل میں عبداللّٰہ شاہ غازی کی ٹیم افغان فٹ بال کلب کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

نمسو فٹ بال کلب نے ڈی ایف اے چمن کو دو کے مقابلے میں چار گول سے ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا۔

چوتھا کواٹر فائنل مسلم کلب چمن اور اے کے ایف سی کے درمیان کھیلا گیا جو مسلم کلب چمن صفر کے مقابلے ایک گول سے جیت گیا۔

آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز جیو سوپر پر براہ راست نشر کیے گئے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے