وسیم اکرم کی بورڈ آف گورنرز میں نامزدگی پر رمیز راجا کو مبارکباد

وسیم اکرم کی بورڈ آف گورنرز میں نامزدگی پر رمیز راجا کو مبارکباد

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بورڈ آف گورنرز میں نامزد ہونے پر رمیز راجا کو مبارک باد دی۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے رمیز راجا کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ رمیز راجا بطور چیئر مین پی سی بی مثبت تبدیلیاں لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ رمیز راجا میں ویژن اور تجربہ ہے وہ اپنے ٹارگٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

وسیم اکرم کی جانب سے سوشل میڈیا پر دیئے گئے بیان میں کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ کو اٹھانے کی ضرورت ہے، ان کی تمام تر سپورٹ رمیز راجا کے ساتھ رہے گی۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی کا انتخاب 13 ستمبر کو بورڈ آف گورنرز کے خصوصی اجلاس میں کیا جائے گا۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے