وسیم اکرم کی بیٹی کرکٹ کھیلنے کیلئے پُرجوش

وسیم اکرم کی بیٹی کرکٹ کھیلنے کیلئے پُرجوش

سوئنگ کے سلطان اور سابق کرکٹر وسیم اکرم کے میلبورن پہنچتے ہی اُن کی بیٹی عائلہ کرکٹ کھیلنے کے لیے پُرجوش ہوگئیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر وسیم اکرم نے اپنی بیٹی عائلہ کی تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے کرکٹ کِٹ پہنی ہوئی ہے۔

عائلہ کی کِٹ پر ’اکرم‘ لکھا ہوا ہے اور ساتھ ہی کرکٹ بلاسٹ بھی لکھا ہوا ہے۔

وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میری ننھی شہزادی کی پہلی کرکٹ کِٹ۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’عائلہ اپنے والد کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے لیے بےحد پُرجوش ہیں۔‘

سابق کرکٹر نے مزید لکھا کہ ’بیٹیاں بیسٹ ہوتی ہیں، میں عائلہ کو دیکھنے کیلئے انتظار نہیں کرسکتا۔‘

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم اہلیہ شنیرا اکرم اور بیٹی عائلہ سے طویل مدت بعد ملنے میلبورن پہنچے ہیں۔

گزشتہ برس سے شنیرا بیٹی کے ہمراہ کورونا وبا کے باعث سفری پابندیوں کے باعث آسٹریلیا میں ہی پھنسی ہوئی ہیں۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے