وسیم اکرم کی زندگی کی ’روشنی‘ کون؟

وسیم اکرم کی زندگی کی ’روشنی‘ کون؟

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بیٹی عائلہ کو اپنی زندگی کی روشنی قرار دے دیا۔

وسیم اکرم نے بیٹی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی، اور اسے زندگی کا بہترین احساس قرار دیا۔

وسیم اکرم نے بیٹی کیلئے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عائلہ ان کی زندگی کی ’سن شائن‘ ہے۔

واضح رہے کہ وسیم اکرم بیٹی عائلہ اور اہلیہ شنیرا سے ملاقات کرنے تقریباً دس ماہ بعد میلبورن گئے تھے۔

آسٹریلیا میں عائلہ اور شنیرا کورونا پابندیوں کے باعث آسٹریلیا میں پھنسے ہوئے تھے، تاہم 10 ماہ بعد وسیم اکرم دونوں سے ملنے گئے تھے۔

یاد رہے کہ وسیم اکرم نے شنیرا سے قبل ہما مفتی سے 12 اکتوبر 1993 کو پسند کی شادی کی تھی۔

کراچی سے تعلق رکھنے والی ہما نے وسیم کو پہلی بار لندن میں لنکا شائر کیلئے کھیلتے ہوئے دیکھا تھا۔ دونوں کی دوستی ہوئی جس کے بعد وہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ دونوں کے 2 بیٹے تیمور اور اکبر ہیں ۔

انگلش لٹریچر اورسائیکالوجی میں ماسٹر ڈگری رکھنے والی ماہر نفسیات ہما نے کچھ عرصہ شوکت خانم میموریل اسپتال میں بھی کام کیا۔

اکتوبر 2009 میں علالت کے باعث لاہورکے اسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد وسیم اکرم چارٹرڈ طیارے کے ذریعے ڈاکٹر اور نرس کی موجودگی میں ہما کوسنگا پور لیکرجا رہے تھے کہ ان کی حالت تشویشناک ہوجانے پر بھارت لے جایا گیا جہاں چند روز زیرعلاج رہنے کے بعد ہما اکرم 42 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں ۔

لیجنڈ کرکٹر نے سال 2013 میں آسٹریلوی نژاد شنیرا اکرم سے شادی کی جن سے ان کی ایک بیٹی عائلہ ہے۔ عائلہ کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے